ہوم Sports آؤٹ آف فارم حسن علی آج کل کیا کر رہے ہیں؟

آؤٹ آف فارم حسن علی آج کل کیا کر رہے ہیں؟

0


--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کہنی کی انجری کے باعث کرکٹ کے میدان سے دور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آج کل علاج کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹیوں کے ساتھ وقت گزارنے میں مصروف ہیں۔

صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ سامعہ خان بھی اکثر و بیشتر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اس جوڑی کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے زال حسن علی رکھا تھا۔

کہنی کی تکلیف میں مبتلا حسن علی ان دنوں اپنی انجری کا مکمل علاج تو کروا رہے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ننھی شہزادیوں حلینہ اور ہیزل کے ساتھ وقت گزارنے اور خوبصورت یادیں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے مختلف تصاویر اور ویڈیوز  اپنی بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

30 سالہ کرکٹر نے اگست 2019 میں بھارتی نژاد دبئی میں مقیم  سامعہ آرزو سے شادی کی تھی۔

ان کے یہاں پہلی بیٹی حلینہ کی پیدائش اپریل 2021 کو ہوئی تھی جبکہ دوسری بیٹی رواں سال 26 فروری کوہوئی تھی۔

اس جوڑے کی شادی کی مختصر تقریب دبئی کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھی جہاں دونوں کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version