ہوم Sports آئرش کرکٹر لورکن ٹکر نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

آئرش کرکٹر لورکن ٹکر نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

0


آئرش کرکٹر لورکن ٹکر نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کو جوائن کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آئرلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر لورکن ٹکر نے پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا۔

لورکن ٹکر کو ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کی جزوی ری پلیسمنٹ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز آج شام کے سیشن میں ٹریننگ بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا آغاز 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور سے ہوگا۔

ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، دونوں ہی ٹیمیں 2، 2 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version