ڈبلن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران تماشائی نے قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے ساتھ بدتمیزی کی۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے تماشائی کی بدتمیزی کو نظر انداز کر دیاجس کے بعد سکیورٹی نے تماشائی کو گراو¿نڈ سے باہر نکال دیا۔
گزشتہ روز ڈبلن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ سیریز میں واپسی کر لی ہے۔