دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی دوسرا سیمی فائنل بھارت کو الاٹ کردیا۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم اگر گروپ راؤنڈ سے آگے بڑھتی ہے تو اسکا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں جیت کر آنے والی ٹیم سے ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں ہوگا۔
بھارتی ٹائم زون کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے میچ کا وقت بھی تبدیل کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ لائیو میچ دیکھ سکیں، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 شروع ہوگا جو کہ بھارتی ٹائم کے مطابق اسوقت رات کے 8 بجے ہوں گے۔پہلا سیمی فائنل جو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جانا ہے، مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا جو کہ بھارت میں 27 جون کو شام 6 بجے دیکھا جاسکے گا۔بھارت کی گروپ اے میں روایتی حریف پاکستان، میزبان امریکہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کیساتھ پنجہ آزمائی کرے گی۔