ہوم Sports آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کتنا بجٹ منظور کیا؟

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کتنا بجٹ منظور کیا؟

0



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے 70 ملین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔
آئی سی سی نے تمام تر شیڈول جس میں سپورٹ پیریڈ کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں، چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں کے بورڈز کو بھجوا دیا ہے، شیڈول میں میچ شیڈول، وارم اپ میچز اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز سے بھی شیڈول شیئر کر دیا ہے، تمام بورڈز سے مشاورت کے بعد آئی سی سی تجاویز کو حتمی شکل دے گی۔ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب کی منظوری کی صورت میں کرٹین ریزر ایونٹ کراچی میں ہونے کا امکان ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب لاہور میں ہو گی۔آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں لگ بھگ 70 ملین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی گئی جس میں سپورٹ پیریڈ میں ہونے والے تمام اخراجات کو شامل کیا گیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ 12 سے 18 فروری رکھا گیا ہے، ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی، فائنل کا ریزرو ڈے 10 مارچ کو رکھا گیا ہے، سپورٹ پیریڈ کی ونڈو وارم اپ میچز کے لئے رکھی گئی ہے، آئی سی سی تمام ٹیموں کے ساتھ مشاورت سے وارم اپ میچز کا فیصلہ کرے گی، منظوری کی صورت میں ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 2 وارم اپ میچز کھیل سکے گی۔
وارم اپ میچز کے حوالے سے آئی سی سی تمام ٹیموں سے مشاورت کر رہی ہے، وارم اپ میچز بھی چیمپئنز ٹرافی کے 3 شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے، سپورٹ ونڈو میں ٹریننگ سیشنز کا انعقاد، وارم اپ میچز، میڈیا ایکٹیویٹی اور تشہیری ایونٹس ہوں گے، سپورٹ پیریڈ میں تمام سرگرمیاں آئی سی سی اور پی سی بی کی مشاورت سے طے ہوں گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version