ہوم Sports آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

0



(24 نیوز)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچادی،بھارت کے انکار کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تو نہ کیا جا سکا لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچادی۔

آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق 16 نومبر سے چیمپئنز ٹرافی ٹور کا آغاز ہوگا اور ٹور 24 نومبر تک جاری رہے گا، ٹرافی ٹور کا آغاز اسکردو سے ہوگا، اسکردو کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو کے ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا، ٹرافی ٹور میں وہ شہر بھی کور ہوں گے جہاں چیمپئنز ٹرافی کے میچز ہونا ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی ٹور شروع ہو گا، آئی سی سی ٹورنامنٹ کے آغاز سے 4 ماہ پہلے شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کھیلی جا رہی ہے ۔

 آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان 11 نومبر کو لاہور میں کرنا تھا لیکن یہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔بھارتی انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہا چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں منعقد ہونا تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version