ہوم Sports  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی...

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

0



(وسیم احمد) انٹرنشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایونٹ  چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر 18جولائی کو کولمبو روانہ ہوں گے،  22 جولائی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، آئی سی سی اور پی سی بی کی مشاورت سے تیار کردہ یہ بجٹ 22 جولائی کو منظوری کے لیےپیش کیا جائے گا، صرف بجٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔ہائی برڈ ماڈل سمیت کوئی دوسرا فارمولہ ایجنڈے میں نہیں رکھا گیا ،چیمپئینز ٹرافی کے اضافی یا ہنگامی بجٹ پر بھی بات نہیں ہوگی، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کے وفد  کی اکتوبر میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہماری حکومت مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version