ہوم Sports آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے 7 کروڑ ڈالر کا بجٹ...

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے 7 کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص، بھارتی میڈیا

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے 7 کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے اضافی اخراجات کےلیے 45 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی نے اسکروٹنی کے بعد منظور کیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی فنانس ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر بنایا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کے سربراہ بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ ہیں۔ 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال پاکستان میں شیڈول ہے۔ قومی ٹیم اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version