ہوم Sports آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن...

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

0


آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا، پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا۔

پنجاب نے 262 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر 8 گیندوں قبل حاصل کرلیا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 260 سے زائد کا ہدف عبور ہوا ہے۔

جنوبی افریقا نے گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کیخلاف 259 کا ٹارگٹ حاصل کیا تھا، 2023 میں ہی مڈل سیکس نے سرے کیخلاف 253 کا ہدف حاصل کرلیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں صرف 26 مرتبہ 260 یا اس سے زائد رنز بن سکے ہیں، 26 میں سے 7 ایسے ٹوٹل آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں بن گئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version