ہوم Sports آج میرے لیے سیاہ دن ہے: عثمان قادر کی اہلیہ کا جذباتی...

آج میرے لیے سیاہ دن ہے: عثمان قادر کی اہلیہ کا جذباتی پیغام

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کے اسپن بولر عثمان قادر کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ صوبیہ عثمان نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں صوبیہ عثمان نے لکھا ہے کہ آج میرے لیے بطور پاکستانی ایک سیاہ دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر میدان میں من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے اور اقربا پروری پائی جاتی ہے۔


صوبیہ عثمان نے لکھا ہے کہ پسندیدگی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، ہم مستحق افراد کی حمایت کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ اسپن بولر عثمان قادر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

اس حوالے سے عثمان قادر نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور بعدازاں انہوں نے ’جیو نیوز‘ کو بھی پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی۔

عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان قادر نے این او سی کے معاملات سے دل برداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہیں کافی عرصے سے این او سی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version