راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں دونوں کی قابلیت کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ باکسر عامر خان سابق ورلڈ چیمپئن رہے ہیں جبکہ شاہزیب رند نے حال ہی میں مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے میں بھارتی فائٹر کو شکست دی تھی۔