ہوم Sports آسٹریلیا نے مسلسل تیسری بار آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ ٹائٹل...

آسٹریلیا نے مسلسل تیسری بار آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

0



(24   نیوز)آسٹریلیا نے مسلسل تیسری بار آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا، انگلینڈ کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان ٹیم 8ویں پوزیشن پر ہے، پاکستان ٹیم  کو آئندہ سال ورلڈکپ کھیلنے کےلیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

آئی سی سی چیمپئن شپ میں آسٹریلوی ٹیم سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ کو آخری ون ڈے میں 75 رنز سے شکست دینے کے بعد کینگروز کے 39 پوائنٹس ہوگئے۔

آسٹریلیا نے مسلسل تیسری بار آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور جنوبی افریقا چوتھے نمبر پر ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی دور سے پہلے ہی باہر ہوچکی تھی، پاکستان ویمنز ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سی ویمنز چیمئن شپ کی پہلی 6 ٹیمیں اگلے سال ہونیوالے ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں گی، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرچکی ہیں، پاکستان ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version