پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں ابرار احمد اور سعود شکیل پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد اور سعود شکیل پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
دونوں کھلاڑی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
ابرار احمد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں امپائر کے احکامات کو نظر انداز کیا تھا، انہوں نے فیلڈنگ کے دوران امپائر کے منع کرنے کے باوجود گیند کو زمین میں گمایا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد کے 174 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم 18 اعشاریہ 4 اوورز میں 135 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی، اس کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہیں ہو سکے تھے۔