ہوم Sports اتفاق سب سے بڑی قوت، یہی سبق بابر کو سمجھایا، والد بابر...

اتفاق سب سے بڑی قوت، یہی سبق بابر کو سمجھایا، والد بابر اعظم

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ سے قبل کپتان بابر اعظم کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر اعظم کو سپورٹ کرنے کے لیے والدین اور بھائی امریکا پہنچ چکے ہیں۔

بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ آخر تک ہمت نہ ہاریں، بلا خوف کھیلیں، اتفاق سب سے بڑی قوت ہے یہی سبق یہاں پہنچ کر بابر کو سمجھایا۔

اعظم صدیق نے لکھا کہ مدد گار اللّٰہ ہمیشہ سے ہے اور ماں باپ تو نام ہی دُعا کا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version