نئی دہلی (ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئر کی ہے ، ثانیہ مرزا نے اذہان کی یہ ویڈیو اپنی والدہ کے اکاؤنٹ سے ری شیئر کی ہے۔
5a7149e6ad827a2f83748ffeae8ac3df
اذہان مرزا ملک اس ویڈیو میں اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ٹینس کھیل رہے ہیں۔اذہان مرزا ملک کو اس ویڈیو میں بالکل ایک پیشہ ور ٹینس کھلاڑی کی طرح کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ثانیہ اور شعیب ملک نے 23 اپریل 2018ء کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا تھا، ان کے ہاں اذہان کی پیدائش 30 اکتوبر 2018ء کو ہوئی تھی۔19 جنوری 2024ء کو شعیب نے پاکستانی ٹی وی اداکارہ ثناء جاوید سے کراچی میں اپنے گھر پر ایک نجی تقریب کے دوران شادی کر لی تھی۔
بعد ازاں ثانیہ مرزا کے والد نے بیٹی کی ’خلع‘ کا اعلان کیا تھا۔