ہوم Sports ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ماؤں نے محبت اور امن کا...

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ماؤں نے محبت اور امن کا پیغام دے دیا

0


ماں تو سب کی سانجھی ہے، پاکستان کی ہو یا بھارت کی، نفرت کا پرچار نہیں کرتی، بلکہ ایک دوسرے سے محبت سکھاتی ہے، ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی والدہ نے دنیا کو بتا دیا۔

میاں چنوں سے ارشد ندیم کی والدہ نے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو اپنا بیٹا قرار دے دیا  تو بھارتی ریاست ہریانہ میں نیرج چوپڑا کی والدہ نے بھی ارشد ندیم کو اپنا بیٹا کہا، دونوں کی ماؤں نے امن، محبت اور سلامتی کا پیغام پہنچا دیا۔

نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے کہا کہ ہم نیرج چوپڑا کے سلور میڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں، ہمارے لیے سلور بھی گولڈ جیسا ہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے وہاں تک پہنچنے کیلئے سب محنت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا دیا، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

پیرس اولمپکس میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے آج نوازا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میڈل دیے جانے کی تقریب رات 10 بجے شروع ہوگی۔

میڈل تقریب میں ارشد ندیم سمیت پیرس اولمپکس کے 13ویں روز فائنل جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈل دیے جائیں گے، میڈل دینے کی تقریب آئفل ٹاور کے قریب چیمپئنز پارک میں ہوگی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version