پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ایونٹ میں پشاور زلمی نے اب تک 4 میچ کھیلے جس میں اسے دو میں کامیابی ملی جبکہ دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کو زیر کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز سے شکست ہوئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ اسے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ہرایا جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اسے شکست ہوئی۔