ہوم Sports اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے عاصم خان نے بڑا اپ سیٹ کر...

اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے عاصم خان نے بڑا اپ سیٹ کر دیا

0


فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے عاصم خان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈ مصر کے یحییٰ النواسانی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں جاری اس ٹورنامنٹ میں عاصم نے مضبوط مصری حریف کو ایک گھنٹے پر محیط سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔

عاصم خان نے یحییٰ النواسانی کو 11-7، 4-11، 11-6، 7-11 اور 11-7 کے اسکور سے شکست دی، ان کی اس شاندار فتح نے انہیں ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے ایک اور کھلاڑی عشب عرفان دوسرے راؤنڈ میں سیڈ نمبر 7 مصر کے ابراہیم الکبانی سے شکست کھا گئے، ان کو 11-8، 11-7، 7-11 اور 11-7 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 28750 ڈالرز ہے اور دنیا بھر کے اسکواش کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version