ہوم Sports افسوسناک خبر!سابق ٹیسٹ کرکٹربرین ہیمرج کاشکارہو گئے

افسوسناک خبر!سابق ٹیسٹ کرکٹربرین ہیمرج کاشکارہو گئے

0



(24 نیوز) بنگلا دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمرج کا شکار ہو گئے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر نفیس اقبال کو چند دنوں سے سر درد کی شکایت تھی، گزشتہ روز طبعیت بگڑنے پر ان کو ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان میں برین ہیمرج کی تشخیص کی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) آفیشل دیب آشیش چوہدری کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نفیس اقبال کی شریان میں کہیں کہیں خون جما ہے تاہم نفیس اقبال کی صحت بہتر ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں، دوسری جانب بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نفیس اقبال کا علاج جاری ہے اور ان کو کچھ دن ہسپتال ہی رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نےبھارت کو شکست کا مزہ چکھا دیا

واضح رہے کہ نفیس اقبال نے بنگلا دیش کی جانب سے 11 ٹیسٹ اور 16 ایک روزہ میچز کھیلے اور وہ بنگلا دیش کے سابق کپتان اکرم خان کے بھانجے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version