ہوم Sports افغانستان اور سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا...

افغانستان اور سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی کریں گے جبکہ کین ولیمسن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

مائیکل بریسویل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ول اورورکے اور بین سئیرز  ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ بھارت کے شہر نوئیڈا میں کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ 9 سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کے لیے سری لنکا کا بھی دورہ کرے گی جہاں پر  پہلا ٹیسٹ 18 اور دوسرا ٹیسٹ 26 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version