ہوم Sports افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا ایونٹ...

افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا ایونٹ سے باہر

0


  • افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔
  • بنگلہ دیش کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
  • بنگلہ دیش کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہو سکے۔
  • لٹن داس کامیاب ترین بلے باز ثابت ہوئے جنہوں نے افغان بالرز کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور 49 گیندوں پر 54 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
  • افغانستان پیسر نوین الحق اور لیگ اسپنر راشد خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔

ویب ڈیسک—افغانستان نے بنگلہ دیش کو آٹھ رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ افغانستان کی اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا ایونٹ سے آؤٹ ہو گیا ہے۔

سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ‘ون’ میں شامل افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان منگل کو کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

بارش کے باعث مختصر تاخیر کی وجہ سے میچ کو 19 اوورز تک محدود کیا گیا تو بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف ملا۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 17 اعشاریہ پانچ اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس کامیاب ترین بلے باز ثابت ہوئے جنہوں نے افغان بالرز کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور 49 گیندوں پر 54 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔

بنگلہ دیش کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ سومیا سرکار 10 اور توحید ہردوئی 14 رنز بنا سکے۔

افغانستان پیسر نوین الحق اور لیگ اسپنر راشد خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار ، چار جب کہ فضل الحق فاروقی اور گلبدین نائب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی جیت کا آسٹریلیا کو نقصان

افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔

بنگلہ دیش اور افغانستان کے اس میچ کے نتیجے کا آسٹریلیا کو شدت سے انتظار تھا۔ کیوں کہ آسٹریلوی شائقین یہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ اگر بنگلہ دیش میچ جیتا تو آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی۔

سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ‘ون’ کے پوائنٹس ٹیبل کو دیکھا جائے تو آسٹریلیا دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا اور افغانستان کے مقابلے میں اس کا رن ریٹ بھی بہتر تھا۔ اگر افغان ٹیم یہ میچ ہار جاتی تو آسٹریلیا کا سیمی فائنل میں ٹکٹ کنفرم تھا۔

تاہم افغان بالرز کی شاندار بالنگ کے بدولت بنگلہ دیش کی ٹیم میچ نہ جیت سکی اور افغانستان کی کامیابی کے بعد دو پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ چار پوائنٹس حاصل کر کے نہ صرف سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا بلکہ آسٹریلیا کو بھی ایونٹ سے باہر کر دیا۔

گروپ ‘ون’ سے بھارتی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جس کا اگلے مرحلے میں انگلینڈ سے مقابلہ ہے۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version