ہوم Sports افغانستان کے خلاف میچ ‘ مداح نے جنگلا پھلانگ کر ویرات کوہلی...

افغانستان کے خلاف میچ ‘ مداح نے جنگلا پھلانگ کر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا

0



افغانستان کے خلاف میچ ‘ مداح نے جنگلا پھلانگ کر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا

نئی دہلی (آئی این پی)افغانستان کے خلاف میچ میں مداح نے جنگلا پھلانگ کر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سیکیورٹی اہلکاروں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک مداح گراونڈ کا جنگلہ پھلانگ کر کوہلی سے گلے ملنے گراونڈ میں پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان باؤنڈری کے قریب ویرات کوہلی کے گلے سے لگا ہواہے جبکہ سیکیورٹی اہلکار تیزی سے دوڑتے ہوئے آ رہے ہیں ۔ نوجوان کو سیکیورٹی فینس پھلانگنے پر حراست میں لیا گیا اور بعدازاں تاکو گنج تھانے منتقل کر دیا گیا ، پولیس اہلکار کا بتانا ہے کہ نوجوان کے پاس میچ کا ٹکٹ موجود تھا اور وہ سٹیڈیم میں نریندر ہیروانی گیٹ سے داخل ہوا ، نوجوان ویرات کوہلی کا بڑا مداح ہے اور کافی عرصہ سے ان سے ملنے کی کوشش میں تھا ۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے 14 ماہ کے لمبے عرصہ کے بعد ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں واپسی کی ہے اور شائقین کرکٹ انہیں کھیلتا ہوا دیکھ کا فی خوش بھی دکھائی دیئے ۔انہوں نے افغانستان کے خلاف 16 گیندوں پر 29 سکور بنائے ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version