ہوم Sports افغان ٹیم کے پاکستان نہ جانے کی کوئی وجہ ہی نہیں، اے...

افغان ٹیم کے پاکستان نہ جانے کی کوئی وجہ ہی نہیں، اے سی بی حکام

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے حکام نے اپنی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں پاکستان جانے کی تصدیق کردی اور کہا کہ ٹیم کے پاکستان نہ جانے کی کوئی وجہ ہی نہیں۔ 

افغانستان کرکٹ بورڈ حکام نے منفی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

حکام اے سی بی نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کےلیے پاکستان جائے گی، نہ جانے کی کوئی وجہ ہی نہیں۔

 آئی سی سی اجلاس کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے افغان حکام نے ملاقات کی تھی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ فروری مارچ میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version