ہوم Sports امید ہے ملتان جیسی پچ ہی راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی ملے گی،...

امید ہے ملتان جیسی پچ ہی راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی ملے گی، سعود شکیل

0


سعود شکیل--- فائل فوٹو
سعود شکیل— فائل فوٹو

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ امید ہے ملتان جیسی پچ ہی راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی ملے گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ جیت ضروری ہوتی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔

سعود شکیل نے کہا کہ نعمان علی کے پاس تجربہ ہے، وہ پچ کے حساب سے بولنگ کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں اسپنرز کے لیے سازگار پچ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سعود شکیل نے کہا کہ میرے حساب سے سیریز ٹو سیریز پلاننگ ہونی چاہیے، سیریز ٹو سیریز ہوم کنڈیشنز کی پچ بنانی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور 3 میچز کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version