ہوم Sports انگلش کرکٹرز پرپی ایس ایل سمیت دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی...

انگلش کرکٹرز پرپی ایس ایل سمیت دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی آئی پی ایل کھیل سکیں گے  

0



( 24نیوز)انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت دیگر فرنچائز لیگز میں شرکت کرنے پر پابندی لگادی۔

 دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن کے باعث اپنے  کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر فرنچائز لیگ میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے تاہم انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اس سے مستثنیٰ ہے۔

انگلش بورڈ کو پلئیرز پر پابندی لگانے کی وجہ سے ایک بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ کچھ کھلاڑیوں نے فرنچائز لیگ کیلئے ممکنہ طور پر اپنے ریڈ بال کیرئیر کو بریک لگاسکتے ہیں۔گزشتہ دنوں ای سی بی اپنے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ ونڈو کے دوران ہونیوالی فرنچائز لیگز کیلئے کھلاڑیوں این او سی جاری نہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ بورڈ دی ہنڈریڈ لیگ اور ٹی20 بلاسٹ کے درمیان ہونے والی لیگز میں بھی کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔

خیال رہے کہ اگلے برس پاکستان سپر لیگ (2025) چیمپئینز ٹرافی کے باعث اپریل میں ہوگا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انگلینڈ کے کئی سرکردہ کرکٹرز ٹی20 لیگ کھیلنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ سکتے ہیں۔ 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی لیگ کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ کو منانے کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں اور تاکہ انگلش پلئیرز کی لیگ میں شرکت کو ممکن بنایا جا سکے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version