ہوم Sports انگلینڈ ویمنز کا پاکستان ویمنز کو 178 رنز کے بڑے مارجن سے...

انگلینڈ ویمنز کا پاکستان ویمنز کو 178 رنز کے بڑے مارجن سے شکست سیریز بھی جیت لی

0



(ویب ڈیسک) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز0-2 سے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان  ویمنز کو تیسرے ون ڈے میں 178  رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز اپنے نام کی ہے۔

چیلمسفورڈ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ویمن ٹیم محض 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان ویمنز  کی جانب سے منیبہ علی 47 اور عالیہ ریاض 36 رنز ساتھ نمایاں رہیں جبکہ دیگر کوئی بیٹر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں کون کون سے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں؟





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version