ہوم Sports ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستان کے شاہزیب خان نے گولڈ...

ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستان کے شاہزیب خان نے گولڈ میڈل جیت لیا

0


ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستان کے شاہزیب خان نے گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے شاہ زیب خان نے ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے 54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد فلپائن کے کالمبا کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔

پہلے راؤنڈ میں کالبا نے شاہ زیب کیخلاف 6 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے راؤنڈ میں شاہ زیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10-3 اور تیسرا راؤنڈ 18-0 سے جیت کر پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

 اس سے قبل شاہ زیب نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کے ہدایت توماکاکا کو 12-14.16-14 اور 22-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا +87 ویٹ کیٹیگری فائنل میں قازقستان کے کابلان نے پاکستان کے حمز سعید کو 5-1 اور 4-4 پوائنٹس کے مارجن سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version