ہوم Sports ایشیااوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ فائنلپاکستان اور فلپائن کے درمیان میچ کا...

ایشیااوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ فائنلپاکستان اور فلپائن کے درمیان میچ کا نتیجہ آ گیا

0



(24نیوز) انڈونیشیا میں پاکستان کے شاہ زیب خان نے ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں -54 ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعدفلپائن کے کالمبا  کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔ 

 پہلے راؤنڈ میں کالبا نے شاہ زیب کیخلاف 6 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، دوسرے راؤنڈ میں شاہ زیب نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے 10-3 اور تیسرا راؤنڈ  18-0 سے جیت کر پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ 

 اس سے قبل شاہ زیب خان نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کے ہدایت تو ما کا کا کو 12-14.16-14 اور 22-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا  +87 ویٹ کیٹیگری  فائنل میں قازقستان کے کابلان (Kablan) نے پاکستان کے حمز سعید کو 5-1 اور 4-4 پوائنٹس کے مارجن سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا ،دریں اثناء پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد قادری، سیکریٹری جنرل خالد محمود، چیئرپرسن اسپیشل اولمپک پاکستان رونق لاکھانی،پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنجوعہ اور سی ای او عمر سعید نے شاہ زیب خان کو گولڈ اور حمزہ سعید کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : 12 بھائیوں کا کرکٹر بھائی جس نے پاکستان ٹیم میں آنے کیلئے 8سال انتظار کیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version