لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ پہلے بہت کرکٹ ہوئی جس کی وجہ سے انجریز ہوئیں، یہ کھیل کا حصہ ہے کسی بھی کھلاڑی کو کسی بھی وقت انجری ہوسکتی ہے مگر کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی کی فٹنس کا خیال رکھیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی سیریز شروع کرتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ سیریز جیتیں، ہمارا پورا فوکس ورلڈکپ پر ہے، اسے پہلے میچز میں بہترین ٹیم بنالیں، میں کسی کی باتوں میں آکر اپنا پلان تبدیل نہیں کرتا، جو اپنا پلان بنایا ہو اسی پر رہتا ہوں۔آج نیوز کے مطابق بابر اعظم نے کہا کہ پہلے بہت کرکٹ ہوئی جس کی وجہ سے انجریز ہوئیں، یہ کھیل کا حصہ ہے کسی بھی کھلاڑی کو کسی بھی وقت انجری ہوسکتی ہے مگر کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی کی فٹنس کا خیال رکھیں، انجری کھیل کا حصہ ہے، کھلاڑی کی فٹنس کا خیال رکھا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ اپنے بینچ سٹرنتھ کو زیادہ سے زیادہ موقع دیں، جب بھی آپ کا کوئی بڑا کھلاڑی انجرڈ ہوتا ہے، تو اس کا نقصان ہوگا، مجھے پوری امید ہے کہ رضوان بہت جلد فٹ ہو جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم نے مختلف مائنڈ سیٹ کے ساتھ جانا ہوگا تو مختلف کمبی نیشن چیک کریں، لیکن کوشش ہوگی کہ زیادہ وہی کمبی نیشن استعمال کریں تو ورلڈکپ میں استعمال کرنا ہے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ میں پچھلے تین سال سے کپتان ہوں لیکن ٹیم کی بونڈیگ اچھی رہی ہے، شکست کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹیم کی آپس میں نہیں بن رہی، میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے ساتھ کھیلا ہوا ہوں تو میری خیال سے ٹیم کی آپس میں اچھی بانڈنگ ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل کا کہنا ہے کہ گزشتہ میچ کی جیت سے ہمیں کافی اعتماد ملا، اگلے دو میچز میں مزید بہتر پرفارم کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، سیریز کا رزلٹ بہت اہم ہے، جب بھی نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی نمائندگی کریں، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم اچھا کھیل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے خلاف رنز روکنے کی کوشش کرتا ہوں جس کی وجہ سے کامیابی ملی، بابر اعظم پاکستان ٹیم کے بہت بہترین اور اچھے کھلاڑی ہیں۔
کیوی کپتان نے کہا مارک چیپمین کا پاکستان کیخلاف بہت بہترین ٹریک ریکارڈ ہے جس کا ہمیں بھرپور فائدہ ہوا ہے، چیپمین نے بہت زبردست اننگز کھیلی، ان کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے ہم جیتے۔مائیکل بریسویل نے کہا کہ شاہین آفریدی شروع کے اوورز میں بہت اچھی بولنگ کرتے ہیں، تاحال بہت ہی بہترین سیریز دیکھنے کو ملی ہے، آئندہ آنے والے میچز بھی امید کرتے ہیں بہترین ہوں گے۔
کیوی کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، پاکستان نے آنے والے سال میں چیمپئنز ٹرافی کی نمائندگی بھی کرنی ہے، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں پاکستان میں بہت ساری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا، یہاں آکر ہمیں کرکٹ کے متعلق بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔