ہوم Sports بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا

0



  (ویب ڈیسک)بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا ۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان نے ذومعنی پوسٹ شیئرکردی ہے۔ملک میں غیریقینی کے حالات میں جہاں یہ پوسٹ اہم ہے،وہاں ٹی 20 ورلڈکپ شکست کے بعد ان کی کپتانی کی تبدیلی کے تناظر میں بھی چونکادینے والی ہے۔

بابر اعظم نے ایک تصویر شیئر کی ہے،جس میں وہ موجود ہیں،ساتھ میں ایک سٹیچو ہے۔گولڈن کلر ہے اور دراصل ایک جانور کی شبیہ ہے۔

بابر اعظم نے تبدیلی کے نام سے بہت مختصرمگر معنی خیز جملہ لکھا ہے۔پاکستان وائٹ بال کپتان لکھتے ہیں کہ’ایک نظر میں سب کچھ بدل سکتا ہے‘۔

ضرورپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی 2025 :پاکستان اور بھارت کا مقابلہ3 بار ہوگا،مگر کیسے؟

پاکستان میں فی الحال  ٹیسٹ کرکٹ ہے،اس لئے وائٹ بال کپتانی یا اس کے ایشوز  فوری تو نہیں لیکن اس ماہ کلیئر ہوجائیں گے۔اس تناظر میں بابر اعظم کا یہ پیغام اوپر سے نیچے تک کے تمام حکام اور فیصلوں سے متعلق اہم تبصرہ ہوسکتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version