ہوم Sports بابر اعظم کے خلاف ٹیمیں تیاری کے ساتھ آرہی ہیں: ٹم نیلسن

بابر اعظم کے خلاف ٹیمیں تیاری کے ساتھ آرہی ہیں: ٹم نیلسن

0



(سلطان شکیل) پاکستانی ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف ٹیمز تیاری کے ساتھ آرہی ہیں، ٹیمز جانتی ہیں وہ کہاں سکور کرتے ہیں۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں جو 5 دن اچھا کھیلتا ہے وہ بہتر نتائج حاصل کرتاہے، انگلینڈ ٹیم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ٹیسٹ کرکٹ سب  مشکل کرکٹ فارمیٹ ہے، بابر اعظم کے خلاف ٹیمز تیاری کے ساتھ آرہی ہیں، ٹیمز جانتی ہیں وہ کہاں سکور کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ریکارڈز کے انبار لگا دیئے

ٹم نیلسن نے مزید کہا کہ اتنے بڑے کھلاڑی کا کم بیک نہیں ہورہا، وہ خود بھی بہت محنت کررہے ہیں، ہیری بروک نے 20 ٹیسٹ میں 300 بنا لیا یہ قابل تحسین ہے، وہ جس طرح کھیلا اس نے ہمیں اسے روکنے کا کوئی زیادہ موقع نہیں دیا، ہمارا مین سپنر ابرار بال نہیں کرسکا وہ بیمار ہے اور اس وقت ہسپتال ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version