ہوم Sports بارڈر-گواسکر ٹرافی: یشسوی کا دھماکہ، کنگ کوہلی کی شاندار سنچری، آسٹریلیا جیت...

بارڈر-گواسکر ٹرافی: یشسوی کا دھماکہ، کنگ کوہلی کی شاندار سنچری، آسٹریلیا جیت سے دور، ہندوستان حاوی

0


اوپننگ کرنے آئے کے ایل راہل اور نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال نے 201 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ راہل نے 77 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، جبکہ یشسوی جیسوال نے تاریخی 161 رنز بنا کر اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا۔

وراٹ کوہلی، جنہیں کرکٹ کی دنیا میں ’کنگ کوہلی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اپنی 81ویں بین الاقوامی اور ٹیسٹ کرکٹ میں 30ویں سنچری اسکور کی۔ ٹیسٹ میں ان کی آخری سنچری جولائی 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تھی۔ کوہلی نے بارڈر-گواسکر ٹرافی میں تقریباً 500 دنوں بعد سنچری بنائی۔ اس شاندار اننگ میں انہوں نے 143 گیندوں کا سامنا کیا، جس میں 8 چوکے اور 2 شاندار چھکے شامل تھے۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version