ہوم Sports  برطانیہ کے سابق فٹ بالر ٹومی برنز کی 69سالہ بیوہ انتقال کر...

 برطانیہ کے سابق فٹ بالر ٹومی برنز کی 69سالہ بیوہ انتقال کر گئیں

0



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے سابق فٹ بالر ٹومی برنز کی 69سالہ بیوہ انتقال کر گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق روزمیری برنزچھٹیاں منانے ٹینریف میں تھیں جہاں طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے چھٹیاں مختصر کیں اور واپس گلاسگو جانے کے لیے فضائی کمپنی جیٹ 2کی پرواز میں سوار ہو گئیں، تاہم دوران سفر ہی ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی۔
روز میری برنز کی صحت بگڑنے پر طیارے کو آئرلینڈ کے شہر کارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ لینڈنگ کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ انٹرنیٹ پر فٹ بال کے مداحوں کی طرف سے روزمیری برنز کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ٹومی برنز اور روزمیری کی شادی 1980ءمیں ہوئی تھی جو 2008ءمیں ٹومی برنز کے انتقال تک برقرار رہی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version