راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ چندیکا ہتھوراسنگھے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوران گفتگو آبدیدہ ہوگئے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ بنگلا دیش میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کی جان گنوائی، معلوم نہیں اب وہاں کیا ہورہا ہے، مجھے اپنا کنٹریکٹ پوراکرنا ہے۔چندیکا ہتھوراسنگھے نے کہا کہ اگر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجھے تبدیل کرنا ہو تو فیصلہ منظورہوگا، بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی پر تشویش ضرور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد کو 1998 سے جانتاہوں اور ان کی بنگلادیش کی کوچنگ میں اچھی شمولیت ہے۔
ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ فاسٹ بولرز اوربیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے، پاکستان نے سلیکشن میں سپنرز کو منتخب نہیں کیا، بنگلادیش کے سکواڈ میں فاسٹ بولرز اور دو سپن آل راو¿نڈرموجود ہیں۔چندیکا ہتھوراسنگھے کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا شکریہ جنہوں نے بنگلادیش اے کا دورہ شیڈول کیا،کنڈیشنر نہیں بلکہ میرٹ پر سپنرز کو سکواڈ میں منتخب کیا،لاہور میں بھی تین روز بھرپور پریکٹس کی۔