ہوم Sports بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے کا امکان ہے، قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا، سینٹرل کنٹریکٹ کا تاحال اعلان نہیں ہوسکا، سینٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دستیاب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے بھی لیے جا سکتے ہیں، کرکٹرز کے 5 سے 6 مختلف ٹیسٹ ہوں گے، عالمی معیار کے مطابق فٹنس ڈیکلیئر کی جائے گی۔

بنگلادیش اے کے خلاف پہلے 4 روزہ میچ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے بعض کھلاڑیوں کو کھلایا جائے گا، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور میر حمزہ کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version