ہوم Sports بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم بولر کی شرکت مشکوک

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم بولر کی شرکت مشکوک

0



(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی انجری کے باعث  بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شرکت مشکل ہے ۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن علی کہنی کی انجری کے باعث کاؤنٹی کرکٹ میں مکمل میچز نہ کھیل سکے،حسن علی کا وارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ تھا،فاسٹ بولر اب کہنی کی انجری کا مکمل علاج کرائیں گے، حسن علی کی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی مشکل ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا، چند دن پہلے قومی کرکٹر حسن علی نے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی تو نہ آئے لیکن چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 99.9 فیصد کنفرم ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی، بھارتی صحافی کا بڑا دعویٰ





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version