ہوم Sports بنگلادیش کے سابق کرکٹر نفیس اقبال کو برین ہیمریج ہوگیا

بنگلادیش کے سابق کرکٹر نفیس اقبال کو برین ہیمریج ہوگیا

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلادیش کے سابق کرکٹر نفیس اقبال کو برین ہیمریج ہوگیا۔

نفیس اقبال ڈھاکا کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی صحت بہتر ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔

سابق کرکٹر کو گزشتہ چند دنوں سے سر درد کی شکایت تھی جس کے بعد جمعہ کو طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے عہدے دار دیب آشیش چوہدری کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نفیس اقبال کی شریان میں کہیں کہیں خون جما ہے۔

ان کا بتانا ہے کہ نفیس اقبال کا علاج جاری ہے، ان کو کچھ دن اسپتال میں رکھا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version