ہوم Sports بھارتی کرکٹرز ایک ٹیسٹ ون ڈے یا ٹی 20میچ سے کتنا کماتے...

بھارتی کرکٹرز ایک ٹیسٹ ون ڈے یا ٹی 20میچ سے کتنا کماتے ہیں؟

0



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹرز ایک ٹیسٹ، ون ڈے یا ٹی 20میچ سے کتنا کماتے ہیں؟ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کی فی میچ سیلری کے بارے میں چشم کشا انکشاف کیا ہے۔ اخبار نے بتایا ہے کہ ’بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا‘ (بی سی سی آئی)کنٹریکٹ کے مطابق بھارتی کرکٹرز ایک ٹیسٹ میچ کے 15لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 50لاکھ 56ہزار پاکستانی روپے) لے رہے ہیں۔
اسی طرح بھارتی کرکٹرز کا ایک ون ڈے میچ کامعاوضہ 6لاکھ بھارتی روپے( تقریباً 20لاکھ 22ہزار روپے) اور ایک ٹی 20میچ کا معاوضہ 3لاکھ بھارتی روپے (تقریباً10لاکھ 11ہزار پاکستانی روپے) ہے۔بی سی سی آئی نے کرکٹرز کو چار گریڈز میں تقسیم کر رکھا ہے، جن میں اے پلس، اے، بی اور سی گریڈ شامل ہیں۔
اے پلس گریڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ 7کروڑ بھارتی روپے، اے گریڈ والوں کی 5کروڑ بھارتی روپے، بی گریڈ والوںکی 3کروڑ اور سی میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہ 1کروڑ بھارتی روپے ہے۔اے پلس گریڈ میں روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بھمرااور رویندرجدیجاشامل ہیں۔ 
اے گریڈ میں ہاردیک پانڈیا، آر اشوین، محمد شامی، رشبھ پنت اور ایکسر پٹیل، بی گریڈ میں چتیشور پجارا، کے ایل راہول، شریاس آئر، محمد سراج، سوریا کمار یادو اور شبھ من گل اور سی گریڈ میں اومیش یادو، شیکھر دھون، شردول ٹھاکر، ایشان کشن، دیپک ہوڈا، یوزیندرا چاہل، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، سنجو سامسن، ارشدیپ سنگھ اور کے ایس بھارت شامل ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version