ہوم Sports بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے اپنے والد کو ‘پاگل قرار دے دیا

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے اپنے والد کو ‘پاگل قرار دے دیا

0



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کی بھارتی سابق کپتانوں مہندر سنگھ دھونی اور کپل دیو پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر یوراج کی نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔وائرل ویڈیو میں سابق کھلاڑی یوراج سنگھ اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے والد کے ساتھ کچھ ذہنی مسائل ہیں۔

مذکورہ ویڈیو یوگراج سنگھ کے ایک انٹرویو کی ہے جو انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں ایک پوڈ کاسٹ کو دیا تھا۔دورانِ انٹرویو سابق کھلاڑی نے اپنے اور اپنے والد کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے والد کو ذہنی مسائل ہیں، لیکن وہ اسے قبول نہیں کرتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے والد اپنی زندگی میں ہر محاذ پر کامیاب رہے ہیں لیکن وہ کچھ چیزوں کو قبول نہیں کرتے جبکہ انہیں ان چیزوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ یوراج سنگھ کی ماضی میں دیے گئے انٹرویو کی یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے والد مہندر سنگھ دھونی اور کپل دیو پر تنقید کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version