ہوم Sports بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

0


اسکرین گریب
اسکرین گریب

2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی نقب کشائی بی سی سی آئی نے پیر کو کی، جس کا خود بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مذاق اڑایا۔

اس بار بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی میں کافی تبدیلی کی گئی ہے، اس بار نیلے اور نارنجی رنگ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

جوں ہی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے باضابطہ طور پر کھلاڑیوں کی نئی کٹ پہنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو اس پر میم کا سلسلہ شروع ہوگیا اور صارفین نے مشہور کامیڈی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی یادیں تازہ کردیں۔


ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کو بھارتی پیٹرولیم کمپنی کی ورکر کے یونیفام سے ملا۔


ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کو معروف ڈٹرجن سے مماثلت رکھنے پر بی سی سی آئی کو ٹرول کیا اور اچھا گرافک ڈیزائنر رکھنے کا مشورہ دیا۔


جبکہ بیشتر صارفین کی مشہور کامیڈی شو ’تارک مہتا کا اولٹا چشمہ‘ سے جڑی یادیں تازہ ہوگئیں۔


واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے اور 29 جون کو فائنل کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں20 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 55 میچز کھیلیں گی۔ ٹورنامنٹ کے میچز امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر منعقد ہوں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version