ہوم Sports بھارت نے ابتک پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم کو ویزے جاری نہیں...

بھارت نے ابتک پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے

0


--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی حکومت نے اب تک پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے۔

پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہے، اس حوالے سے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین اور ورلڈ باڈی سے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے بغیر ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کو ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں اور نیٹ بال فیڈریشن کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ بھارتی ویزے کے لیے 3 ہفتے قبل ہی اپلائی کر دیا گیا تھا، بھارتی ویزے کے لیے کئی بار یاد دہانی بھی کرائی لیکن جواب نہیں ملا۔

علاوہ ازیں ایشین چیمپئن شپ کے لیے غیر ملکی ویمن کوچ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں اور پاکستان کی کچھ کھلاڑیوں نے لندن میں غیر ملکی کوچ کی نگرانی میں پریکٹس بھی کی۔

واضح رہے کہ ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 18 اکتوبر سے بھارت کے شہر بنگلورو میں شروع ہو گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version