ہوم Sports بھارت کو بڑا دھچکا۔اہم فاسٹ بولر پاؤں کی تکلیف کا شکار

بھارت کو بڑا دھچکا۔اہم فاسٹ بولر پاؤں کی تکلیف کا شکار

0



(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اٹیک باؤلر جسپریت بمراہ پاؤں کی تکلیف کا شکار ہو گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں سب سے بڑے میچ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی شرکت مشکوک ہو گئی، ہائی وولٹیج ٹاکرے میں شرکت کے لئے بمراہ  کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ، محکمہ موسمیات نے اہم بیان جاری کردیا

ذرائع کے مطابق بھارتی اٹیک باؤلر جسپریت بمراہ نیٹ پریکٹس کے دوران پاؤں کی تکلیف کاشکار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version