ہوم Sports بھارت کو چیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان آنا چاہیے: چیئرمین پی سی بی

بھارت کو چیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان آنا چاہیے: چیئرمین پی سی بی

0



(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد ہوگی اور روایتی حریف بھارت سمیت تمام ٹیمیں ٹورنامٹ میں حصہ لیں گی۔

 چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور ٹورنا منٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، میچز لاہور ،کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے جولائی 2018 کے بعد سےدونوں ملکوں کے کشیدہ سیاسی تعلقات کے باعث اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی۔

بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ دورہ منسوخ یا ملتوی کریں گے اور ہم پراعتماد ہیں کہ ہم تمام ٹیموں کے ساتھ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کریں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت سمیت تمام ٹیموں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں اور شیڈول کے مطابق تیاریاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹیڈیمز میں تمام کام میچز سے قبل کر لیا جائے گا، اور کوئی کام رہ گیا تو وہ ٹورنامنٹ کے بعد مکمل کرلیا جائے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہاکہ فروری مارچ تک سٹیڈیمز میچز کی میزبانی کے لیے یقینی طور پر پہلے سے بہت بہتر صورت میں آجائیں گے۔

بابر اعظم کے ون ڈے کی قیادت سے حالیہ استعفے اور ان کے بہترین متبادل سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے سلیکشن کمیٹی کو اس حوالےسے پورا وقت لے کر طویل مدت کے لیے منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version