ہوم Sports بیٹر کا زوردار شاٹ امپائر کے منہ پر لگ  گیا تشویشناک حالت...

بیٹر کا زوردار شاٹ امپائر کے منہ پر لگ  گیا تشویشناک حالت میں عدالت منتقل

0



(24نیوز) آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹر  کی جانب سے زور دار شارٹ  کھیلنے کے بعد گیند  امپائر کے منہ پرلگ گیا جس پر  امپائر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کا حلیہ بگڑ گیا۔میچ میں بیٹر نے سٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کے بعد گیند سیدھی امپائر کے چہرے پر لگی جس سے ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز کا  کہنا ہے کہ  آسٹریلوی امپائرہسپتال میں داخل ہیں، ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی پھر بھی ان کا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔سوشل میڈیا پر امپائر کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version