(24نیوز)تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج بولاوایو میں کھیلا جائے گا،سیریز میں پاکستان کوپہلے ہی دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر، قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
قومی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے 4 تبدیلیاں کی جائیں گی ، اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر حارث روٰف ، اسپنر ابرار احمد او ر عرفان خان نیازی کو آرام دیاجائے گا۔
20 اوورز میں 349 رنز اور 37 چھکے، بھارتی ڈومیسٹک ٹی20 میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کا پہلا اور دوسرا میچ با آسانی جیتا تھا جبکہ ون ڈے سیریز قومی ٹیم نے 1-2 سے جیتی تھی۔