ہوم Sports تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

0



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

پاکستانی ٹیم نے8ویں اوور میں 65 رنز بنائے ہیں جبکہ اس کی ایک وکٹ گری ہے، صائم ایوب 32 رنز بناکر ٹم سودھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ 

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد عامر کو آج کے میچ کیلئے آرام دیا گیاہے۔فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ پر عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی 7 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version