ہوم Sports ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ

ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ

0



(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دیدیا۔

سوشل میڈیا پر اداکار کے انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے اور مختلف امور پر بات چیت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں،دوران پروگرام ایک سیگمنٹ میں اداکار سے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی گزشتہ دنوں ’’میں اکیلی کافی ہوں‘‘ کے عنوان سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے حوالے سے سوال کیاگیا،پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ ’’ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ میں اکیلی کافی ہوں‘‘ کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟اس پرنبیل ظفر نے جواب دیا کہ  زندگی ایک انسان پر ختم نہیں ہوتی ہے، یہ ہی ہمارا دین بھی کہتا ہے، انہیں دوسری شادی کر لینی چاہیے۔

اداکار نبیل ظفر  نے مزید کہا کہ جب وہ شخص اپنی زندگی میں آگے بڑھ گیا ہے تو آپ کو بھی آگے بڑھ کر دوسری شادی کرلینی چاہئے اکیلے رہنے سے زندگی نہیں گزرتی، اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو اسی لئے بنایا ہے تاکہ وہ اکیلے رہنے کی بجائے ایک خاندان کی صورت میں رہے بصورت دیگر ہر انسان اپنے لئے کافی ہے لیکن دنیاوی معاملات اس طرح نہیں چلتے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مذکورہ ویڈیو اپنی قریبی دوست اور اداکارہ نشرت بھروچا کی فلم ’’اکیلی‘‘ کی پرموشن کیلئے شیئر کی تھی،اداکارہ نشرت بھروچا کی فلم’’اکیلی‘‘ ابتداً 2023 میں ریلیز کی گئی تھی جسے حال ہی میں بھارتی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ ’جیو سنیما‘ پر دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔

 فلم کی پرموشن کیلئے بنائی گئی فلم کی کہانی کے تناظر میں مذکورہ ویڈیو میں ثانیہ مرزا نہایت خوبصورتی سے اپنی جدو جہد کو پیش کرتی ہیں کہ انہوں نے کس طرح ایک دقیانوسی خیالات کے حامی معاشرے میں اپنی جگہ بنائی اور خود کو منوایا ہے۔
 فلم اکیلی کی کہانی ایک عام بھارتی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ایک جنگ زدہ علاقے میں پھنس جاتی ہے جہاں اس کے لیے زندہ رہنا اپنے آپ میں ایک ایک جنگ ہے۔

 خیال رہے کہ ثانیہ کی شعیب ملک سے 2010 میں شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ہے،جو 2018 میں پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  طوفان آنے کی پیشگوئی، الرٹ جاری





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version