جنوبی افریقامیں ویسٹ انڈین کرکٹر لٹ گیا،ہوٹل کے باہر چھینا جھپٹی
جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز کے کرکٹر فیبین ایلن کو جوہانسبرگ میں ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔کرک ٹوڈے کی سماکی ایک رپورٹ کے مطابق 28 سالہ نوجوان ویسٹ انڈین کرکٹر فیبین ایلن کو ساو¿تھ افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے ایک ہوٹل کے باہر ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا،جمیکا سے تعلق رکھنے والے ایلن ساو¿تھ افریقا ٹی 20 لیگ میں پارل رائلز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہیں ٹیم ہوٹل کے باہر ہولناک واقعہ کا سامنا کرنا پڑا،ڈاکوﺅں نے آل راﺅنڈر سے ان کا فون، ذاتی سامان اور ایک بیگ چھینا اور فرار ہوگئے،یاد رہے کہ لیگ دوسرا ایڈیشن پلے آف مرحلے میں ہے اور پارل رائلز 7 فروری کو ایلیمینیٹر میں مدمقابل ہوں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 10 فروری کو کھیلا جائے گا۔