ہوم Sports جونیئرہاکی ایشیا کپ ایونٹ میں ناقابل شکست پاکستان نے ملائیشیا کو کتنے...

جونیئرہاکی ایشیا کپ ایونٹ میں ناقابل شکست پاکستان نے ملائیشیا کو کتنے گولز سے شکست دی؟جانیے

0



(24نیوز)جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے ایک اور میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو چار ایک سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

عمان کے شہر مسقط میں کھیلے گئے ایونٹ کے آخری میچ میں بھی پاکستان نے فتح حاصل کی اور اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہا۔ملائیشیا کے خلاف پاکستان کھلاڑی سفیان خان نے ہیٹرک کی، ایونٹ میں یہ اُن کی دوسری ہیٹرک تھی۔ 

پاکستان کے خلاف ملائیشیا نے پہلے ہاف میں گول کر کے برتری کو برابر کیا تاہم اُس کے بعد ملائیشین ٹیم کوئی گول نہ کرسکی جبکہ قومی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کر کے مسلسل چار گول کیے۔

گول کیپر جنجوعہ کو شاند کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل میں فتح حاصل کر کے فائنل تک رسائی کرچکا ہے جس میں اب اُس کا مقابلہ جاپان کے ساتھ ہوگا۔

یاد رہے کہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا وہ مقام جہاں کام کیلئے نہ ویزا کی ضرورت اور نہ کسی اجازت کی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version