راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہاہے کہ جیت کے بعد ٹیم کامورال بلند، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
راولپنڈی میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نعمان علی، ساجد خان نے کم بیک میچ میں اچھی بولنگ کی،ان کاکہناتھا کہ ملتان اور راولپنڈی کے موسم میں کافی فرق ہے،پنڈی کی پچ ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کو سپورٹ کرتی ہے،موسم کی وجہ سے پچ میں فرق ہوتا ہے۔